چمن: سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم ملتوی

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع چمن میں انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی اداروں نے خدشات سے آگاہ کیا۔ مہم 30 اکتوبر سے 5 نومبرتک صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں شروع کی جانی تھی۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ باب دوستی پر ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مہم کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، ٹریڈرز کے احتجاجی دھرنے کے باعث سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لیے مہم کو مزید کچھ دنوں تک ملتوی کر رہے ہیں۔

تاجر رہنما صادق اچکزئی نے کہا کہ باب دوستی پر ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ کےخلاف سیاسی پارٹیوں، ٹریڈ و ٹرائبل یونینز کا بارڈر شاہراہ پر دھرنے کا نواں دن ہے، ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ سے چمن کے 30 ہزار تاجر متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سے بلوچستان کے علاوہ سندھ اور پنجاب بھی متاثر ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اعتراض نہیں، روزانہ 30 ہزار افراد کی آمد و رفت پاسپورٹ سے ممکن نہیں ہے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 ہزار افراد صرف چمن اور اسپین بولدک آتے اور جاتے ہیں۔ تاجروں کی شناختی کارڈ اور تسکیرہ پر آمد و رفت بحال کی جائے۔

اس دوران عوامی نیشنل پارٹی بھی احتجاجی دھرنے میں شامل ہوگئی ہے، کیونکہ حکام نے بتایا ہے کہ پیپرتسکیرہ پر باب دوستی سے افغان شہریوں کی آمدورفت پر پابندی برقرار رہے گی۔

واضح رہے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر اسپین بولدک داخلہ بند کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ