چین میں تیار کردہ پہلی آف شور پلیٹ فارم گیس ٹربائن فعال

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی مقامی طور پر تیار کی گئی ’تھائی ہانگ 7‘ گیس ٹربائن کو جنوبی چین کے شہر شن زن کے جنوب مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارم پر کامیابی سے استعمال میں لایا گیا ہے۔

یہ چین کی پہلی گیس ٹربائن ہے جس پر چین کو مکمل دانشورانہ ملکیت کے حقوق حاصل ہیں اور باضابطہ طور پر آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارم پر استعمال کیا گیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق گیس ٹربائن جنریٹر سیٹ آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارمز کی طاقت کا ذریعہ ہیں اور آف شور آلات کے ’دل‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

’تھائی ہانگ 7‘ چین کی جانب سے تیار کردہ 7 میگاواٹ گیس ٹربائن، جس میں زبردست طاقت، تیز رفتار آغاز، توانائی کی کم کھپت اور آسان دیکھ بھال وغیرہ جیسی خوبیاں ہیں۔

گیس ٹربائن سازوسامان کی مینوفیکچرنگ صنعت کے تاج کے طور پر جانی جاتی ہے اور صنعتی طاقت کی ایک اہم علامت ہے۔

اس کے انتہائی اعلیٰ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ کی مشکلات کی وجہ سے دنیا کے صرف چند ممالک خود تحقیق اور تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور