سینیٹ آف پاکستان میں غزہ کے بے گناہ شہریوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔
سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد ایوان اسحاق ڈار نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد پیش کی۔
اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اسرائیل کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 8 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
قرارداد پر اس وقت سینیٹ میں بحث جاری ہے۔