اسمارٹ ٹیلی ویژن اب پاکستان میں ہی تیار ہوں گے

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی معروف الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ایس ایکس، ایئر لنک) کے تعاون سے پاکستان میں سمارٹ ٹیلی ویژن تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ایس ایکس، ایئر لنک) نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے اسمارٹ ٹیلی ویژن تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ’ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کی معروف کنزیومر الیکٹرانکس اور اسمارٹ فون مینوفیکچرر کمپنی شیاؤمی نے ’شیاؤمی اسمارٹ ٹی وی‘ تیار کرنے کے لیے ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ (اے آئی آر لنک) کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔

جدید ترین ٹیلی ویژن لاہور میں ایئر لنک کے کارخانے میں تیار ہوں گے

یہ جدید ترین ٹی وی پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ایئر لنک کے جدید ترین کارخانے میں تیار کیے جائیں گے۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے مطابق شیاؤمی کے عالمی ’اے آئی او ٹی‘ سربراہ جیانگ نے اس منصوبے میں ایئر لنک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

سمارٹ ٹی وی کی پاکستان میں تیاری سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے

حکام نے مزید کہا ہے کہ شیاؤمی اسمارٹ ٹی وی کی پاکستان میں تیاری سے یہاں ممکنہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ایئر لنک کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

شیاؤمی کمپنی کنزیومر الیکٹرانکس اور اسمارٹ فونز کے میدان میں ایک اہم عالمی مینوفیکچرر ہے۔یہ کمپنی 2023 میں چین میں الیکٹرانکس براڈکٹس تیار کرنے میں نمبر 1 رہا اور دنیا میں بھر میں یہ 5 ویں نمبر پر ہے۔

شیاؤمی کمپنی اسمارٹ فونز کی تیاری میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ شیاؤمی کی مصنوعات 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔ شیاؤمی اس سال فورچیون گلوبل 500 کی فہرست میں 360 ویں نمبر پر رہی ہے۔

ایئر لنک پاکستان میں معروف موبائل فون مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے پاس اعلی درجے کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کا ایک مضبوط ریکارڈ ہے. شیاؤمی اور ایئر لنک پہلے ہی شیاؤمی اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp