بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم اپنے 06 میچز میں سے 04 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کے دوران 04 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان ٹیم کل ایڈن گارڈن کلکتہ میں بنگلادیش کے خلاف اپنا اہم ترین میچ کھیلے گی لیکن اس اہم میچ سے قبل خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے کلکتہ کے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے کلکتہ کے معروف ریسٹورنٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے کھانا منگوایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ہفتے کی شام کولکتہ پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مینیو کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کلکتہ کے معروف ریسٹورنٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔
مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ سیمی فائنل کے راستے دشوار ہونے کے بعد جہاں سابق کرکٹرز اور شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈائٹ کو نشانہ بنایا وہیں ان کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے ٹیم کی ڈائٹ کو لے کر مزید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
No biryani for Pakistan’s team in their hotel in Kolkata! As per India dot com, Pakistan’s players refused hotel’s food and ordered biryani from Park Circus Restaurant last night 👀
Sports Tak reported that Pakistan players also ordered chap, firni, kebabs and shahi tukda via…
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 30, 2023
ایکس پر ایک بھارتی صارف نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم اور انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باؤنڈریز کو چھوڑ، ہمارے طرح کھانے پر توجہ دو‘۔
Babar Azam Supremacy 😎 #AFGvsSL pic.twitter.com/rPZ9ibX8MV
— Radhika Chaudhary (@Radhika8057) October 30, 2023
ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ورلڈ کپ کھیلنے آئے ہیں یا شادی کی دعوت پر آئے ہیں؟‘۔
They are on wedding reception or playing cricket 🏏? These are professionals, they must watch what they eat to stay competitive #fitness #Pakistan
— DuXango🏔️🌠🇮🇳🇺🇸 (@Nagetheworld) October 30, 2023
سومک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ورلڈ کپ تو بہانہ ہے، اصلی بات تو کھانا ہے‘۔
Pakistan me Roti nahi mil Raha hai…
Isliye India me ake khaa raha hai…
World Cup toh bahana hai… Asli bat toh khana hai
— Soumik (@PallabIam) October 30, 2023
ایک اور بھارتی صارف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ڈر ہے بابر کہیں ساری بریانی کھا کر نہ چلا جائے‘۔
HUME DARR HAI BABAR KAHI SAARI KHAKAR NA CHALA JAAYE
— Abhay 🇮🇳 (@InfinityAbhay) October 30, 2023