بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئی، پاکستان کی ساری امیدیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج سے جڑ گئی ہیں۔
سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے اپنے بقیہ تینوں میچ اچھے مارجن سے جیتنے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے ابھی تک شائقین کو مایوس کیا ہوا ہے لیکن وہ پھر بھی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ بقیہ تینوں میچ جیتنے سے سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش میچ سے قبل سوشل میڈیا پر دعاؤں اور تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتے گا اور یہ سکرین شاٹ لے کر رکھ لیں۔
Pakistan will win the match against Bangladesh tomorrow in a convincing manner. Screenshot this ✅ #CWC23 #SLvAFG #PakistanCricket
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 30, 2023
بابر اعظم کے ایک فین پیج سے دعا کی گئی ہے کہ یا اللہ ! آج بابر اعظم سنچری بنائے اور پاکستان میچ بھی جیت جائے۔
یا اللّٰہ آج بابر اعظم سنچری بنائے اور پاکستان میچ بھی جیت جائے آمین ❤️🤲🤲🤲#PAKvsBAN #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/jEQiCWkp01
— Babarians (@JunaidBabarian) October 31, 2023
محمد سہیل مجید نے آج ہونے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے اور گوگل نے پاکستان کے جیتنے کے چانس 75% کر دیے ہیں کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت بازی پلٹ سکتی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج میچ ہے اور گوگل نے پاکستان کے جیتنے کے چانس %75 کردیے ہیں جبکہ اسکو معلوم ہے نہیں پاکستانی ٹیم کسی وقت بھی بازی پلٹ سکتی ہے 😂😂😂#PAKvsBAN #ICCWorldCup2023 #PakistanCricket #Bangladesh #BabarAzam𓃵 #ShaheenAfridi pic.twitter.com/pumHp6NygA
— Muhammad Sohail Majeed (@Sohail_Majeed1) October 31, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں 3تبدیلیوں کا امکان ہے، میچ میں فخر زمان کی واپسی ہو گی۔ امام الحق کی جگہ انہیں ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے جبکہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے
Imam out
Fakhar is back INNawaz out
Salman ali aghaShadab injured
Usama mir#PAKvsBAN #PakistanZindabad #PakistanCricket #FakharZaman— Kashif Khan 🇵🇰 (@Engr_KashifKhan) October 31, 2023