آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، اسد عمر

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے انہیں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے لیکن وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’استحکام پاکستان پارٹی کی اپنی سیاست ہے، ان کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔

اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

لاہور میں بڑھتی اسموگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ابھی نومبر میں لاہور میں اسموگ کا یہ حال ہے، اس کی بہت بڑی وجہ گاڑیوں میں ناقص ایندھن کا استعمال ہے، ناقص ایندھن سے ماحولیات پر منفی اثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ قانون سازی کی گئی تھی کہ پاکستان میں صرف وہ ایندھن استعمال کیا جائے جو دنیا میں بہترین ہے، صرف اسی طریقے سے اسموگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

9 مئی مقدمات، علیمہ خان اور اسد عمر کی ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، علیمہ خان، عظمی خان اور دیگر نامزد ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟