انسانیت کی خاطر غزہ اسرائیل جنگ ختم کر دینی چاہیے، بپاشا باسو

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو ان چند ستاروں میں سے ہیں جنہوں نے غزہ اسرئیل جنگ کے بارے میں اپنی رائے کا کھل کے اظہار کیا ہے۔ بپاشا باسو نے سوشل میڈیا پہ کچھ دل دہلا دینے والی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ہمیں مذہبی مسائل چھوڑ کر انسانیت کی خاطر یہ جنگ ختم کر دینی چاہیے۔

بپاشا باسو نے جو تصویر شیئر کی ہیں، اس میں غزہ میں ہونے والی جنگ میں 2 بچے زخمی حالت میں اپنی ماں کو دھونڈتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بپاشا نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے ہم لوگوں کو تھوڑی دیر کے لیے انسانیت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب یا جنگ معصوم جانوں کی قیمت بیان نہیں کرسکتی نا ہی ان سے زیادہ اہم کوئی شے ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک 8400 سے زائد افراد غزہ پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 4500 صرف معصوم بچے ہیں۔ بپاشا کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دونوں اداکاراؤں کے علاوہ بالی وڈ میں ہر طرف خاموشی نظر آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟