پلاسٹک سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پلاسٹک پر انحصار اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، سودا سلف لانے کے لیے پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ہو یا روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا کی پیکنگ ، جہاں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اس کو تلف کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

 آئے روز  یہ بحث جاری رہتی ہے کہ اس کے استعمال کو کیسے روکا جائے وہیں ہم اب تک یہ اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ اس کے متبادل کے طور پر کیا استعمال کیا جائے۔

پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر  پابندی لگانا ہی اس مسئلے کا واحد حل نہیں ہے کیونکہ دنیا کی ہر ایک صنعت اور ایک فرد کی زندگی کے ہر پہلو کے لیے پلاسٹک کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے اور اس پر مکمل پابندی لگانے سے ہماری زندگیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔

    پلاسٹک کے استعمال  سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم کیسے کیا جا سکتا ہے؟

آگاہی

 پلاسٹک کا ماحول کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ پلاسٹک کے بجائے  دوسرے نان ڈسپوزایبل  متبادل کیا ہوسکتے ہیں، پولیتھین بیگز کی جگہ کپڑے سے بنے ہوئے بیگ استعمال کرنا ایک اچھا متبادل طریقہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ایسی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے جو پلاسٹک کی تیاری اور استعمال کو منظم کرتی ہیں۔

پلاسٹک سے بنی ہوئی چیزوں کو جمع کرنا

 پلاسٹک کے کھلونے، مصنوعات ، پلاسٹک کے برتنوں اور ڈسپوزایبلز کو ایک علیحدہ جگہ میں جمع کیا جانا چاہیے تاکہ پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے آسانی سے ان تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ پلاسٹک کو دوسرے کچرے سے الگ رکھنا چاہیے تاکہ وہ باقی ویسٹ کے ساتھ مکس نہ ہوسکے جس کے لیے زیادہ آبادی والے علاقوں ، محلوں میں پلاسٹک کے کچرے کے لیے الگ کوڑے دان رکھنے چاہیے۔ ان کوڑے دانوں میں پلاسٹک کے علاوہ ٹن اور کاغذ کا کچرا بھی جمع کیا جاسکتا ہے۔

ری سائیکل اور اپ سائیکلنگ

پلاسٹک کا دوبارہ استعمال یقینا ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے لیکن لیکن بعض صورتوں میں جہاں یہ ممکن نہیں ہے جیسے کہ انتہائی خراب پلاسٹک اس کی بجائے اس پروڈکٹ کو اپ سائیکل کیا جا سکتا ہے۔ اپسائیکلنگ میں پرانے پلاسٹک کو استعمال کرتے ہوئے بالکل نئی پروڈکٹ بنائی جا سکتی ہے جیسا کہ پلاسٹک کو سڑک بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مائکروبیڈز والی مصنوعات کا کم استعمال

پرسنل کیئر ، میک اپ اور سکن کیئر کی مصنوعات میں مائیکرو بیڈز اور مائکرو پلاسٹک ہوتے ہیں جو پانی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ مقامی اور اورگینک مصنوعات خریدیں جن میں یہ شامل نہ ہوں ۔ بہت سے نامور برانڈز اپنی مصنوعات میں مائیکرو بیڈ استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp