’پاک سعودی تعلقات کے 70 سال‘: سعودی سفارتخانے کے تحت مختصر ویڈیو مقابلہ

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے ملک بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ’پاک سعودی تعلقات‘ پر ایک مختصر ویڈیو مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اکاؤنٹ کے مطابق ’اس صحت مندانہ مقابلے کا انعقاد پاکستان کے پہلے صدر غلام محمد کے مارچ 1953ء میں کیے گئے سعودی عرب کے دورے اور شاہ عبدالعزیز سے ان کی ملاقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے‘۔

مقابلے کی شرائط:

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند کی عمر 30 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، ویڈیو کا دورانیہ دو منٹ کا ہونا چاہیے جس میں پاک سعودی تعلقات کے مرکزی موضوع پر توجہ دی جائے، ویڈیو عربی، اردو یا انگریزی زبان میں ہو سکتی ہے۔

ویڈیو جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے، اور اسے [email protected]  پر ای میل یا واٹس ایپ نمبر3111014 325 92+  پر بھیجا جا سکتا ہے۔

انعامی رقم:

اس مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے  کو 2,000 ڈالر، دوسرے کو 1,500 ڈالر ، تیسرے کو 1,000 ڈالر  اور چوتھے سے دسویں کو 500 ڈالر دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp