’بریانی کھانے سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں‘: افتخار احمد کی دلچسپ وضاحت

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بنگلورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم جیت رہی ہوتی تو کوئی نہیں کہتا کہ بریانی کھا رہے ہیں، اگر ہارتے ہیں تو کیوں کہتے ہیں کہ ہارنے کی وجہ بریانی ہے۔

اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جس سے ملک کا نام خراب ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔

افتخار احمد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بریانی کی بحث چھڑ گئی۔ ایک صارف نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بریانی کھانے سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔

سپورٹس جرنلسٹ فرید خان لکھتے ہیں کہ ’جب ہم ہارتے ہیں تو کہتے ہو کہ ہم بریانی کھاتے ہیں لیکن جب ہم جیتتے ہیں تو کیوں نہیں کہتے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں‘ افتخار احمد کا معصومانہ سوال۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ جو چاہتے ہیں وہ کھائیں لیکن ہم پاکستان کی جیت چاہتے ہیں۔

ایک صارف نے صارفین سے درخواست کی کہ بریانی اور چاچا دونوں کسی کا کچھ نہیں بگاڑتے اس لیے دونوں کو کچھ نہ کہا کرو۔

واضح رہے چند دن قبل یہ گفتگو زیرِ بحث تھی کہ ایک طرف پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اورپے در پے شکست سے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو رہی ہے وہیں قومی ٹیم نے بغیر بریانی ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے اور دیسی مینیو آرڈر کر دیا ہے جس پر ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

 پاکستان ٹیم کی لگاتار شکستوں پر تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور مرغن غذائیں کھانے پر تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp