آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف 5وکٹیں حاصل کرنے کے بھارتی بولر محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد شامی سجدہ کرنے کے انداز میں گھٹنوں کے بل جھکے، پھر ہاتھ زمین پر رکھے لیکن اچانک واپس کھڑے ہو گئے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔
وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہو گئے۔ کسی نے کہا کہ بھارتی شدت پسندوں کی جانب سے شدید رد عمل کے ڈر نے محمد شامی کو سجدہ کرنے سے روک دیا تو کسی نے قائد اعظم محمد علی جناح کا آزادی دلانے پر شکریہ ادا کیا۔
صحافی سید کوثر کاظمی نے لکھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ محمد شامی کے نا مکمل سجدے نے سمجھا دیا۔
قائد کا دو قومی نظریہ محمد شامی کے نامکمل سجدے نے سمجھا دیا #MohammadShami #IndiavsSriLanka pic.twitter.com/XIKYOsJ8Yx
— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) November 2, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ محمد شامی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدے کی طرف جا رہے تھے مگر وہ رُک گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس کے بعد ہندوستان میں ان کا رہنا مشکل ہو جائے گا۔
محمد شامی نے جب پانچویں وکٹ حاصل کی تو وہ سجدے کی طرف جا رہے تھے مگر رک گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اسکے بعد ہندوستان میں انکا رہنا مشکل ہو جائے گا#INDvsSL pic.twitter.com/r3lJLKDdel
— Dr Irum Khan (@IKViews) November 2, 2023
مجیب نے پاکستانی بلے باز محمد رضوان کی سجدہ کرتے ہوئے اور بھارت بولر محمد شامی کے سجدہ سے رکنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ جناح! ہمیں آزادی دلانے کا‘۔
He was about to perform SAJDA. Why did he stop? #sajdah #INDvsSL #Shami pic.twitter.com/VAm5USj6vu
— Mujeeb.57 (@mujeeb_5760856) November 2, 2023
صحافی ساجد عثمانی لکھتے ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے مذہبی آزادی کس درجے کی ہے، اس کا اندازہ بھارت اور سری لنکا کا میچ دیکھنے کے بعد ہوا جب محمد شامی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے کے لیے زمین پر جھکے مگر جیسے ہی انہیں یاد آیا کہ وہ بھارت میں ہیں، انہوں نے خود کو روک لیا کیونکہ وہ ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں گائے کا نام لینے پر اگلے جہاں پہنچا دیا جاتا ہے اور میدان میں نماز ادا کرنے پر کھلاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پریس کانفرنس میں اسمِ گرامی کا نام لینے پر متعصب کراؤڈ جے شری رام کے نعرے بلند کرتے ہیں وہاں اگر یہ طوفانِ بد تمیزی برپا ہو جاتا ۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ محمد شامی ہم آپ کی مجبوری سمجھتے ہیں۔
بھارت میں اقلیتوں کیلیے مذہب کی آزادی کس درجے کی ہے اس بات کا اندازہ رات کے میچ میں ہوا ۔۔۔!
جب محمد شامی پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے کے لیے زمین پر جھکے۔۔!
مگر
جیسے ہی یاد آیا کہ وہ بھارتی مسلمان ہیں تو خود کو روک لیا کہ وہ ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں ۔۔۔!جہاں گائے کا… pic.twitter.com/76gaGQmB2N
— Sajid usmani (@SajidFb) November 3, 2023
شہزاد اسلم مرزا نے آزاد پاکستان کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ! تیرا شکر ہے کہ ہم آزاد فضاؤں میں آزاد پاکستان کا حصہ ہیں، محمد شامی خوشی میں سجدہ کرنے کے لیے جھکے لیکن ردعمل کا سوچ کر رُک گئے، افسوس ہے کہ وہ پورا سجدہ نہ کرسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اندازہ لگائیں آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔
https://Twitter.com/shahzad_mirza11/status/1720134797144780955?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ محمد شامی سجدے کی طرف جا رہے تھے لیکن رک گئے کیونکہ وہ جانتے تھے اس کے بعد ان کا ہندوستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔
محمد شامی نے جب پانچویں وکٹ حاصل کی تو وہ سجدے کی طرف جا رہے تھے مگر رک گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اسکے بعد ہندوستان میں انکا رہنا مشکل ہو جائے گا#INDvsSL pic.twitter.com/r3lJLKDdel
— Dr Irum Khan (@IKViews) November 2, 2023
واضح رہے کہ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔