سندھ حکومت کا فلسطینی طلبا کی فیس معاف کرنے کا اعلان

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے فلسطینی طلبا کی فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ میں پڑھنے والے انجنیئرنگ اور میڈیکل کے فلسطینی طلبا کی فیس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

48 فلسطینی طلباء سندھ کی سرکاری انجنیئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کی فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ کی مختلف جامعات کو فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp