’چھوٹا پنڈت‘ کی نقل اتارنے پر عرفی جاوید کو دھمکیاں ملنے لگیں

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکار راج پال یادیو کے مشہور کردار ’چھوٹا پنڈت‘ کی نقل کرنے پر انہیں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

عرفی جاوید نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 2007 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ میں راج پال یادیو کے مشہور کردار ’چھوٹا پنڈت‘ کی نقل کرنے پر انہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

عرفی جاوید نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر اور راج پال یادو کے کردار کی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راج پال یادیو سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا لیکن جب میں نے یہ روپ دھارا تو سب کو مجھ سے مسئلہ ہوگیا ہے، مجھے بغیر کسی وجہ کے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مذہب کے نام نہاد محافظ لوگ اس پر اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ میں نے ’بھول بھلیاں‘ فلم کے 10 برس بعد ایسا لباس پہنا ہے۔ کوئی بھی رنگ کسی مذہب کا نہیں ہوتا، اگربتی کسی مذہب کی نہیں ہوتی اور پھول بھی کسی مذہب کے نہیں ہوتے۔‘

عرفی جاوید کی انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں پورے بازو والی سرخ رنگ کی ٹی شرٹ اور زرد رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس تصویر میں پھولوں والا ہار بھی پہن رکھا ہے اور اپنے چہرے پر سرخ رنگ کا پینٹ کروایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا استار کو متنازع تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار، ودیا بالن، پاریش راول، امیشا پٹیل اور راج پال یادیو شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘