بالغ فلموں میں میرے کام کی وجہ سے والدہ نے شراب نوشی شروع کردی، سنی لیون

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پورن سٹار اور بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بالغ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ان کی والدہ شراب نوشی میں مبتلا ہوئیں۔

ایک ٹی وی شو میں اپنے ماضی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال 2008 میں ہوا تھا، اس کے بعد وہ بھارت منتقل ہوئیں اور ہندی فلموں میں کام شروع کیا۔ بگ باس کے سیزن 5 سے انہوں نے کافی شہرت پائی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی شراب نوشی کی وجہ سے وہ بہت سے گھریلو مسائل کا شکار رہیں۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ ایڈلٹ انٹرٹینر (بالغ فلموں کی اداکارہ) بننے کا فیصلہ بھی والدہ کی شراب نوشی کا ’محرک‘ تھا۔ کینیڈا میں بھارتی سکھ گھرانے میں پیدا ہونے والی کرن جیت کور ووہرا (سنی لیون) نے اپنے خاندان کی خواہش کے خلاف بالغ فلموں میں کام کا فیصلہ کیا تھا۔

سنی لیون نے کہا کہ وہ 13 مئی 1981 کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ 14 پندرہ برس کی تھیں جب وہ امریکا منتقل ہوئیں وہاں ایک بالغ میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا جس کے بعد انہیں بالغ فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی جس کا 12 سے 15 ہزار ڈالرز کا ہفتہ وار پرکشش معاوضہ کسی اور کام سے بہت زیادہ تھا۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکثر بالغ فلمیں لڑکیوں کے ساتھ کیں جبکہ سابق بوائے فرینڈ ٹومی گن کے ساتھ ایک فلم کی۔ زیادہ فلمیں اپنے بوائے فرینڈ اور اب شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ کیں۔  ڈینیئل ویبر سے شادی کے بعد سنی لیون نے 2017 میں 3 بچوں کو گود لیا تھا جن میں نوح اور ایشر لڑکے جبکہ ایک لڑکی نشا ہے۔

سنی لیون بگ باس سیزن 5 میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں۔ اسی شو میں مہیش بھٹ نے انہیں اپنی فلم جسم 2 میں کردار کی پیش کش کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلیٰ اور مست زادے جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ حال ہی میں انہوں نے انوراگ کشپ کی فلم کینیڈی میں اداکاری کی ہے، جس کا پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی