پاکستان کے ہیرو ہیں، آپ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ذکا اشرف کی شاہد آفریدی سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے لگن اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو پاکستان کا ہیرو مانتے ہیں اور آپ کی خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے شاہد آفریدی سے مزید کہا کہ آپ نے خود کو میدان میں اپنے غیر معمولی ٹیلنٹ اور میدان سے باہر اپنے اخلاقی طرز عمل سے ملک کا عظیم سفیر ثابت کیا ہے۔ ہم پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آپ کے تجربہ سے استفادہ  کرنا چاہئیں گے۔

ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے ملک میں نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کے اسٹارز کے طور پر تیار کرنے اور انہیں پاکستان کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بنانے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذکا اشرف کی پاکستان کرکٹ کے لیے کاؤشوں اور خدمات کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp