نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں، شہباز شریف

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی ہے، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، اس حوالے سے پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے جبکہ یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب کی بار موقع ملا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر سے شروع کریں گے، 2018ء میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا، نہ صرف اسی مقام پر واپس لائیں گے بلکہ وہاں سے آگے لے کر جائیں گے، ملک میں دوبارہ امن لائیں گے، توانائی بحران کا خاتمہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 90 دن میں عام انتخابات سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری 2024ء (جمعرات) کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی