قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، نوازشریف

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ایسے وقت میں ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، مہنگائی کس کے دور میں ہوئی؟ بجلی مہنگی کس نے کی؟ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا۔

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، اُس کے بعد قوم کو عہد کرنا تھا کہ پھر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

نوازشریف نے کہاکہ دکھ کی بات ہے ہمارے دور میں جو روٹی 4 روپے کی تھی، وہ 30 روپے کی ہوگئی، میں بڑے دکھی دل سے یہ باتیں کرتا ہوں، قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ اشتراک ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مثبت پیش رفت ہے، مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے، ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے۔

نوازشریف نے کہاکہ ہم سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سب کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے۔

آج ہمارے بنائے گئے منصوبوں سے لوگوں کا بھلا ہو رہا ہے

انہوں نے کہاکہ 50 سال سے زیر التوا لواری ٹنل کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، علاقے کے عوام لواری ٹنل کے مکمل ہونے پر خوش ہیں، گھنٹوں کے اضافی سفر سے انہیں نجات ملی۔

قائد ن لیگ نے کہاکہ ہزارہ موٹر وے ہم نے بنائی، آج ہمارے بنائے گئے منصوبوں سے عوام کا بھلا ہو رہا ہے، ہم نے 4 سال ڈالر کو 104 روپے پر رکھا اور ہلنے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی استحکام تھا۔

نوازشریف نے کہاکہ تھرکول جیسے منصوبے ملک و قوم کی غربت مٹا سکتے ہیں، ان منصوبوں کی ترقی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں معاشی ترقی کے لیے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا، زراعت، صنعت، آئی ٹی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار