کائنات کو سمجھنے کے لیے ایلون مسک آج اپنی نئی اے آئی کمپنی کا آغاز کریں گے

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کمپنی ’xAI‘ آج بروز ہفتہ اپنی ٹیکنالوجی کا آغاز کرے گی۔

چند معاملات میں سب سے بہتر ٹیکنالوجی

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ’xAI کل اپنی پہلی AI ایک منتخب گروپ کو جاری کرے گی، کچھ اہم معاملات میں یہ اب تک کی سب سے بہتر ٹیکنالوجی ہے‘۔

ایلون مسک نے اس نئی اے آئی کمپنی کا اعلان جولائی میں کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد ’کائنات کی اصل نوعیت کو سمجھنا‘ ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے اس کمپنی کے قیام کا مقصد بظاہر اوپن اے آئی، گوگل اور ایتھراپک جیسی کمپنیوں سے مقابلہ کرنا ہے جو چیٹ جی پی ٹی، بارڈ اور کلاڈ جیسے چیٹ بوٹس کے پس پردہ ہیں۔

مسک کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی ایکس (سابقہ ٹویٹر)، ٹیسلا اور ان کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور ان کے ترقی کے مشن میں ان کا ساتھ دے گی۔

ہر شے کا نظریہ مرتب کرنے والی ٹیکنالوجی

xAI کے شریک بانی گریگ یانگ نے کہا ہے کہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی ’گہرے مطالعہ کا حساب کتاب‘ لگائے گی اور بڑے نیورل نیٹ ورکس کے لیے  ’ہر شے کا نظریہ‘ مرتب کرے گی اور اے آئی کو ایک قدم اور آگے لئ جائے گی۔

مسک نے اپریل میں ایک انٹرویو میں اپنے ایک نئے اے آئی ٹول ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ موجودہ اے آئی  کمپنیاں ایسے نظاموں کو ترجیح دے رہی ہیں جو ’سیاسی طور پر درست‘ ہیں۔

اے آئی ٹیکنالوجی دنیا کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے، ایلون مسک

واضح رہے کہ ایلون مسک نے یکم نومبر (بدھ) کو دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران خطاب میں کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ 2 روزہ کانفرنس کے آخری روز ایلون مسک نے اپنے بیان کو بدلتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث بتدریج دنیا بھر میں ہر فرد کو ملازمت سے محروم ہونا پڑے گا اور یہ ٹیکنالوجی تاریخ کی سب سے زیادہ انتشار انگیز  طاقت بن سکتی ہے۔

یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ اس کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، جرمنی اور فرانس سمیت 28 ملکوں کے حکومتی وفود شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی