ایلون مسک کا پیسے کمانے کا نیا طریقہ؟

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اضافی آمدنی لانے کے لیے اپنی سبسکرپشن کی پیشکش میں 2 نئی درجہ بندیاں متعارف کروائی ہیں، جن میں سے ایک پریمیم  پلس ہے جس کے ذریعے اپنی فالونگ فیڈ میں سے اشتہارات کو ختم کرنا، ساتھ ہی تخلیقی ٹولز کو استعمال میں لاتے ہوئے نئے مواد کی شیئرنگ کے ذریعے آمدنی میں حصہ حاصل کرنا شامل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایکس پریمیم پلس جس کی ماہانہ فیس 16 ڈالر یعنی پاکستانی 4400 روپے ہوگی، جس کی بدولت آپ اپنے ایکس اکاؤنٹ کی فالونگ فیڈز سے اشتہارات کو ہٹا سکیں گے اور ویب پر بغیر اشتہاروں کے ایکس اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔

پریمیم پلس درجہ حاصل کرنے والے صارفین ایکس کی آمدنی میں حصہ دار بھی بن سکتے ہیں۔ صارفین تخلیق کار ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے نیا مواد شیئر کریں گے اور اس بنا پر ایکس ان کو اپنی آمدنی میں سے حصہ فراہم کرے گا۔

دوسری درجہ بندی میں ایکس اپنے صارفین کو محض 3 ڈالر (833 روپے) ماہانہ کے عوض ٹیکسٹ اور ویڈیو میں لمبی پوسٹیں کرنے کا آپشن فراہم کر رہا ہے، ساتھ ہی صارف ریپلائے بوسٹ کی آپشن بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ان 3 ڈالرز میں بلیو ٹک کی آپشن نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نئے درجے اب ویب پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ایکس نے پہلے ہی اپنے صارفین کو 8 ڈالر (2 ہزار 200 روپے) ماہانہ پر بلیو ٹک سروس فراہم کی ہوئی ہے، جس میں صارفین متعدد فیچرز سے فائدہ اٹھا بھی رہے ہیں۔

متعارف کردہ نئے درجات کی بدولت ایکس کو اپنی آمدنی میں اضافہ حاصل ہوگا۔ اس سے قبل ایلون مسک کو اپنی متنازعہ تبدیلیوں کے باعث اشتہار دینے والی کمپنیوں کی جانب سے سبکی کا سامنا کرنا پرا تھا۔

تاہم بڑی کمپنیوں نے نفرت انگیز تقاریر اور نازی مواد کے ساتھ ان کے اشتہارات دکھائے جانے کے بعد سوشل نیٹ ورک سے اپنے اشتہارات کو ختم کر دیا۔ اس ماہ کے شروع میں ہی رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی سنبھالنے کے بعد سے امریکی اشتہاری آمدنی میں ہر ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے تازہ ترین اعداد و شمار اگست تک 60 فیصد سال بہ سال کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا