ابو عبیدہ کون ہیں اور کیوں مشہور ہو رہے ہیں ؟

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور سفاکیت 7 اکتوبر سے جاری ہے وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

دنیا کے تمام ادارے اس سفاکیت کو اب تک رکوانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس جنگ میں اب تک کئی صحافی بھی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غزہ میں ہر دم بدلتی صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے حماس کے ملٹری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ اپنی پریس کانفرنس اور وقتاً فوقتاً اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

ابو عبیدہ کا نام اور ان کا انداز دنیا بھر کے لوگوں میں بہت تیزی سے مشہور ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین ان کے انداز کو بہت پسند کر ہے ہیں اور ان کے حلیے میں اپنی اور اپنے بچوں کی تصاویر شائع کر رہے ہیں۔

اکژ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ بڑی بے چینی سے ان کے آڈیو اور ویڈیو کے پیغامات کا انتظار کرتے ہیں اور ایک جگہ جمع ہو کر ان کی ویڈیوزدیکھنے اور سننے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایک گھر میں بچے جمع ہو کر ٹی وی سکرین پر ابو عبیدہ کا بیان سن رہے ہیں

ان کی جرات اور بہادری کو لوگ صلاح الدین ایوبی سے موازنہ کرتے ہوئے ابو عبیدہ کو آج کا صلاح الدین پکار رہے ہیں، اسرائیلی فورسز بھی ابوعبیدہ کی لوگوں میں پذیرائی سے خوف زدہ ہے۔ اور جس جگہ سے ان کے اعلانات نشر کیے جاتے ہیں ان جگہ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں

آر ٹی ای اردو نامی ایکس ہینڈل سے ایک بچے کو ابو عبیدہ کے حلیے میں دکھایا گیا کہ ترک بچوں کا نیا سپر ہیرو

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟