ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی، آسٹریلیا کے 286 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 253 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 36واں میچ احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔  آسٹریلیا کے 286 رنز کے تعاقب میں جب انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی ابتدا میں ہی پہلی وکٹ صفر اسکور پر ہی گر گئی جب جونی بیرسٹو بغیر کوئی رنز بنائے پہلی ہی گیند پر مچل اسٹارک کی گیند پر اینگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری جب جو روٹ 13 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی ہی گیند پر اینگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ  103 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر کومنس کی گیند پر ٹراوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوس بٹلر صرف ایک رنز بنا کر زیمپا کی گیند پر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 169کے مجموعی اسکور پر گری جب بین اسٹوکس عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 64 رنز پر زیمپا کی گیند پر اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 174 کے مجموعی اسکور پر گری جب لیئم لیونگسٹون محض 2 رنز پر کومنس کی گیند پر ایس اے ایبوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 186 کے مجموعی اسکور پر گری جب معین علی 42 رنز بنانے کے بعد زیمپا کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلیند کی آٹھویں وکٹ 216 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ولی 15 رنز بنانے کے بعد ہزلے ووڈ کی گیند پر زیمپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، نویں وکٹ 253 کے مجموعی اسکور پر گری جب کرس ووکس 32 رنز بنانے کے بعد اسٹوئنس کی گیند پر لیبسچگنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عادل رشید تھے جو 253 کے مجموعی اسکور پر ہی گری، عادل رشید نے 20 رنز اسکور کیے اور ہزلے ووڈ کی گیند پر اینگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مارک وڈ بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ ایک مرتبہ پھر ایڈم زیمپا نے کی، انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 21 رنز دے کر انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسی طرح مچل اسٹارک، جوس ہزلےووڈ، پاٹ کومنس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارکس اسٹوئنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسٹیون اسمتھ 52 گیندوں پر 44 رنز بنا کر عادل رشید کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ جوس انگلس 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مارنس لیبوشین 83 گیندوں پر 71 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ووڈ اور عادل رشید 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ لیام لیونگسٹون اور ڈیوڈ مالان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے موارل کو بلند کرنے کے لیے میچ میں فتح درکار ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کے لیے یہ میچ رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی جبکہ انگلینڈ کے لیے 2025 کی آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی میں جگہ بنانے کے لیے اہم ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

انگلینڈ نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک تمام 09 ٹیموں سے بھی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 06 میچز کھیل کر صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا برا آغاز کرنے کے باوجود ایونٹ میں کم بیک کیا ہے اور 06 میچز میں سے 04 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 157 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 81 جبکہ انگلینڈ نے 61 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، 02 میچ برابر جبکہ 03 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ، کرس ووکس۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، سین ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشینگ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp