مملکت سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کے لیے اپنی 25 یونیورسٹیز میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی ہے۔
ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مملکت سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے مملکت کی25 یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے 600 مکمل فنڈڈ وظائف کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب فنڈڈ اسکالرشس سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی پاکستانی دونوں ہی ان اسکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ بذریعہ ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa درخواست دے سکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت 75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے اسکالرشپ دی جائے گی جب کہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔
اس ضمن میں مشیر تعلیم نادر عالم نے اسکولز پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسکولوں کے سینیئر طلبہ (XI-XII/O-A) کو اس موقع کی اطلاع دیں اور اس سلسلے میں متعلقہ معلومات پر والدین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسکول کے نوٹس بورڈز/ اسکول کے گیٹس پر آویزاں کرنے کا اہتمام کریں۔