کوئٹہ، کانگو وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سول اسپتال میں کانگو وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان شہید ہوگئے ہیں۔ کانگو وائرس سے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹرز اور عملے کے 8 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے اظہار تعزیت اور افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر شکراللہ جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان آغا خان اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز ایئر ایمبولینس کے ذریعے 3 ڈاکٹرز، ایک کنسلٹنٹ، ایک اسٹاف نرس اور 2 پیرا میڈیکل اسٹاف کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کا علاج حکومت بلوچستان کے اخراجات پر آغا خان اسپتال کراچی میں جاری ہے، وائرس رپورٹ ہوتے ہی سول اسپتال اور دیگر طبی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے گئے تھے۔ وائرس سے متاثرہ مشتبہ تمام افراد کے لئے کوئٹہ میں خصوصی وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp