فلسطین پر جوہری حملے کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت کا عکاس ہے، راجہ پرویز اشرف

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی جنگی جنون اور اسرائیلی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسرائیلی وزیر کے بیان پر اتوار کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت اور جنگی جنون کا عکاس ہے۔ اسرائیل طاقت کے اسی نشے میں غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی شہری  بالخصوص معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔ عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے پاگل پن اور جنگی جنون کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے