ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دیے گئے الٹی میٹم کے خاتمے کے بعد خیبر پختونخوا سے غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے، اس ضمن میں ستمبر سے اب تک ایک لاکھ 74 ہزار 358 افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق افغانستان جانے والوں میں 11 ہزار 481 خاندان شامل ہیں، واپس جانے والوں میں 48 ہزار 814 مرد، 37 ہزار 131 خواتین شامل ہیں، افغانستان واپس جانے والوں کی ایک کثیر تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا افغانستان جانے والے بچوں کی تعداد 88 ہزار 413 ہے، اتوار کو افغانستان واپس جانے والے باشندوں کی تعداد 6 ہزار 5 سو 84 تھی، صوبائی حکومت کے فراہم کردہ ان اعدادوشمار کے مطابق وطن واپس جانیوالے نصف سے تھوڑا زائد افغان باشندے بچوں پر مشتمل تھے۔