نواز شریف فٹ ہیں آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے، خواجہ محمد آصف

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف فٹ ہیں اور وہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے۔ کون کس حلقے سے الیکشن لڑے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس جاتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے مختصر جوابات میں کہا کہ میں بھی جسمانی اور سیاسی طور پر فٹ ہوں، الیکشن ضرور لڑوں گا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، کھڈا شڈا کہیں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ان کا پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پہلا دن تھا۔ انہوں نے سینئر لیگی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی