صحرائے تھر کے ‘مور’ شدید خطرے میں

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحرائے تھر میں ایک بار پھر رانی کھیت بیماری سر اٹھانے لگی، عمرکوٹ سمیت کئی علاقوں میں جانور اور مور مرنا شروع ہو گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے پرندے اور جانور مرنا شروع ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رانی کھیت بیماری سے پرندوں کی گردن مڑ جاتی ہے اور آنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے، ایسی صورتحال میں محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق موروں میں پھیلنے والی بیماری رانی کھیت پر قابو پانےکے لیے موثر عملی اقدامات نہیں کیےجارہے ہیں جس کے باعث صحرائے تھر کا فطری حسن موروں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp