اسرائیلی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں محصور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے خلاف اسرائیل کا وحشیانہ اور اندھا دھند طاقت کا استعمال قابل مذمت ہے۔ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر ہم غمگین ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فلطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔ ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ آزاد فلسطین ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ پاکستان ہمیشہ فسلطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مقبوضہ غزہ کے عوام کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے جانے والی خصوصی پرواز کو الوداع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کھیپ میں 40 ٹن راشن کے بیگز، ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور فوڈ پیکجز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی اور وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی کھیپ بھجوانے کی تقریب میں موجود تھے۔ پہلی کھیپ 19 اکتوبر 2023 کو بھیجی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘