بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں رہنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جہلم میں 43ویں شوٹنگ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر گیسٹ آف آنر تھے۔

تقریب میں آرمی چیف اور ایئرچیف نے فاتح اور رنر اپ رہنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں۔ ایونٹ میں فورسز کے 2 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلے جیت لیے جبکہ پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی آرمی نشانہ باز یونٹ کے نائیک وسیم کو دی گئی۔ پاک فوج نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج بھی جیت لیا۔ جبکہ پیرا فائرنگ میچز میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پہلا انعام حاصل کیا۔

شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی تھرٹی فرنٹیئر کور رجمنٹ کے لانس نائیک بنارس نے جیتا، بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی میڈیم رجمنٹ آرٹلر نائیک شیرافضل کے نام رہی۔

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن نے تقریب میں آمد پر استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟