غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، آرمی چیف

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے جنگ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور اندھا دھند ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری آبادی، اسکولوں، جامعات، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے۔

آرمی چیف نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے، غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی، تنگ نظری اور خود غرضانہ نظریہ اختیار کرتے ہوئے اس معاملے کو ایک الگ تھلگ حملے کے طور پر دیکھنا کئی دہائیوں پر محیط وحشیانہ جبر کو دھندلا دیتا ہے جس کا نتیجہ اس جنگ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس نازک موڑ پر یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے غیر متناسب اور غیر قانونی استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے متحرک ہو اور انسانی حقوق و شہری اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظالم جاری رکھنے میں اسرائیلی فوج کی حوصلہ افزائی سے باز رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی، خطرناک پانیوں کی فہرست سے خارج، بحری تجارت کے لیے بڑا ریلیف مل گیا

2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میزبانی کریں گے

عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست: رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر

بلوچستان سورینج کی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 7 کان کن جاں بحق، دیگر کو بچانے کی کوششیں جاری

30 اگست کو شادی تھی، آج جنازہ اٹھ گیا، میر رضا علی کے قتل نے کراچی کو کیوں ہلا کر رکھ دیا؟

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین