تحریک انصاف کے خدشات: صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے خدشات پر غور کرنے کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے لکھا گیا خط بھی نگراں وزیراعظم کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا ہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا ناگزیرہے، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع کے حوالے سے آپ کے بیانات اطمینان بخش ہیں اور یقین ہے کہ جمہوریت ہی ملک کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

صدر نے خط میں لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو حق حاصل ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں جبکہ عوام کو منتخب کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

عارف علوی نے لکھا کہ صدر مملکت کو ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے جمہوریہ کے اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت پابند ہیں کہ وہ وزیراعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے الزامات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔

عارف علوی نے لکھا کہ میڈیا پر سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کی جبری گمشدگیاں زیر بحث آئیں، ایسے واقعات ملک میں تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین سیاسی کارکنوں کی طویل نظر بندی اور ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاریاں معاملات کو حساس بناتی ہیں۔

خط میں انوارالحق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ہر شہری کا حق ہے کہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، اس کے علاوہ آرٹیکل 17 کہتا ہے کہ کوئی بھی شہری سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کر سکتا ہے جبکہ آرٹیکل 19 شہری کو آزاد پریس کا حق دیتا ہے۔

صدر نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے معاملات پر غور کرنے کا کہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ