چیف جسٹس پاکستان کی اسلامک یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر احمد سالم محمد الامیری سے ملاقات

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر احمد سالم محمد الامیری سے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر احمد سالم محمد الامیری امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے صدر بھی ہیں۔

ڈاکٹر احمد سالم محمد الامیری نے بطور صدر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے تجربہ سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے بطور ٹرسٹی ممبر یونیورسٹی کے معیار کو بلند کرنے کا کہا اور باقاعدگی سے ایسی ملاقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی پر بھی زور دیا جو ملکی اور یونیورسٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp