فرح گوگی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری مانیکا کی فرنٹ ویمن تھیں،عطاتارڑ

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کو فرح گوگی کہنے پر مجھے لیگل نوٹس بھیجا جس کا میں نے مناسب جواب دیا ،آج فرح گوگی کے اثاثہ جات بارے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بات پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی کو فرح گوگی کہنے پر مجھے لیگل نوٹس بھیجا جس کا میں نے مناسب جواب دیا، آج فرح گوگی کے اثاثہ جات بارے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

’شہباز اسپیڈ‘

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو اس بنیاد پر وزیراعلیٰ نہیں بنایا گیا تھا کہ اس کے ہاں بجلی نہیں تھی، ان کے وزیر نے ان کا تعارف یہ کہہ کر کروایا کہ یہ ’شہباز شریف‘ لگا ہوا ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق شہباز شریف شریف نے 2008 سے 2018 تک جتنے کام کیے، انہیں نکال دیا جائے تو پنجاب میں کچھ نہیں بچتا۔ چین نے شہباز شریف کو ’شہباز اسپیڈ‘ کا نام دیا۔

شہباز شریف کے سیٹ کیے گئے معیارات برباد کر دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل میں بزدار کا تعلق فرح سے اور فرح کا تعلق بشری مانیکا سے تھا۔ ان تینوں نے مل کر ’ع‘ سے عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا۔عثمان بزدار کا احترام یے لیکن شہباز شریف کے سیٹ کیے گئے معیارات برباد کر دیے گئے۔

عطا تارڑ کے مطابق فرحت شہزادی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر منصوبہ بندی کرتے تھے اور بشری مانیکا معاملات آگے بڑھاتی تھیں۔ اس دور میں ٹھیکوں کے اور تقرر و تبادلوں کے ریٹ مقرر تھے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس ایمنسٹی کا اعلان اس لیے کیا کہ فرح گوگی کو 48 کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کروایا تھا۔ ٹیکس ایمنسٹی بارے کہا گیا کہ یہ تاجروں صنعتکاروں کے لیے ہے، جب کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری تھی۔

فرح گوگی نے 240 کنال زمین ایک پراپرٹی ٹائیکون سے کیوں لی؟

ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کے پہلے 95 کروڑ کے ظاہری اثاثے تھے جو  4 ارب 52 کروڑ ہو گئے، اصل میں فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد اصل میں اضافہ ہوا۔ فرح گوگی نے 240 کنال زمین ایک پراپرٹی ٹائیکون سے کیوں لی تھی؟

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ کیا جائے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس پر آگے معاملہ بڑھا سکیں۔

فرح گوگی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری مانیکا کی فرنٹ ویمن تھیں

ان کے مطابق  فرح گوگی نے اربوں کمائے اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری مانیکا کی فرنٹ ویمن تھیں۔فرح گوگی کے اثاثہ جات میں اضافہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوا۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی اور اس کے خاوند کو بیرون ملک بھگا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp