سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، خلیج کے 7 ممالک کی سیر ایک ہی ویزہ پر

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں اجلاس کے دوران مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے میڈیا کو بتایا کہ عمانی وزیر داخلہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جی سی سی وزرائے داخلہ نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے، مشترکہ خلیجی سیاحتی ویزا جی سی سی کا نیا انیشیٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو آن لائن سسٹم پر لانے کے حوالے سے گرین سگنل دیا گیا ہے، خلیجی ممالک پہلے مرحلے میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ آن لائن شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ مشترکہ ویزے پر تمام خلیجی ملکوں کا دورہ کیا جاسکے گا اور اس سے دنیا بھر کے سیاح زیادہ سے زیادہ تعداد میں خلیجی ممالک کی سیاحت کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp