نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو شکست : پاکستانی ٹیم اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی05 وکٹوں سے شکست دے کرسپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنی راہ ہموار کرلی وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اب مزید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

پاکستانی کرکٹ شائقین اب اس کشمکش میں ہیں کہ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں جاسکتا ہے یا نہیں اور اگر جا سکتا ہے تو کیسے؟

بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہے۔

تینوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ جیتنا ضروری ہے وہیں رن ریٹ کا خیال بھی رکھنا ہے۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے آج جیت کے بعد اپنی سیمی فائنل کی راہ ہمورا کرلی جبکہ اب گرین شرٹس کا آخری میچ میں جیت کے باوجود رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا اب نامکن ہو گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے انگلینڈ کو 287 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

 اس کے علاوہ اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کر کے  300 رنز بنائےتو انگلینڈ کو صرف 13پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے 2.5 اوورز میں رنزبنانے ہوں  گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp