ہمارا مقصد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی ہے، شہباز شریف

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آج سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی میں افتخار نذیر چودہری، رانا اشتیاق خان اور ساجد مہدی شامل تھے۔ جب کہ شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔

انہوں کہا کہ مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے انجینئر قمر السلام کی قربانیوں اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟