معیشت کی بحالی کےلیے 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، رانا ثنااللہ

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں  ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

عمران خان کو جیل میں ’دوائی‘ مل رہی ہے

ماڈل ٹاؤن لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں ’دوائی‘ مل رہی ہے۔

رانا ثنااللہ خان کے مطابق نوازشریف جلد چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے، شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔

رانا ثنااللہ خان کے مطابق آصف علی زرداری کا حق حاصل ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کےلیے  9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کام ہو رہا ہے

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے، پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے۔ 60 ارب روپے کی رقم پاکستان بھجوائی۔ انہوں نے کہا کہ  فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کررہی ہیں۔

ہمارا یہ ظرف نہیں جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اونٹنی کا دودھ دیں، شہد، ہرن یا دیسی مرغی دیں اس پر اعتراض نہیں۔ ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پی ٹی آئی چئیرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے۔ عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔

ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے۔ ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں وہ ن لیگ سے ناراض نہیں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی پارٹی سے تعاون کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں