توشہ خانہ ریفرنس: عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت  نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثہ جات واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد اور اثاثہ جات کی واپسی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے اکتوبر 2020ء میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور مرسیڈیز، لینڈ کروزر سمیت دیگر گاڑیاں ضبط کرلی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم