ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری، موسم یکدم شدید سرد ہوگیا

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں، شدید بارش اور ژالہ باری نے سردی کی شدت یکم دم بڑھا دی ہے۔ جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

 

بارش کے تازہ سلسلے سے قبل محکمہ موسمیات نے آمدہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا۔

نالے میں بہنے والا شخص جاں بحق

ریسکیو1122 کے مطابق ایبٹ آباد میں شدید بارش سے حویلیاں میں جھنگڑا ہائی اسکول کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی پیدا ہوجانے کے باعث نثار اور فرمان نامی شخص کے بہہ گئے۔

ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے بعد دونوں افراد کو نکال لیا، تاہم  فرمان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جس پر  ریسکیو1122 ٹیم نے فرمان کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ملک بھر میں بارش کی صورتحال

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ہونے والی بارش میں کالام 17، سیدو شریف 9، مالم جبہ8، چترال6، چراٹ ،میر کھانی، دروش 5، پاراچنار 4، پشاور (ایئرپورٹ 4، سٹی 3)، بالاکوٹ 3، کاکول 2، تخت بائی ایک، روہڑی 7، لاڑکانہ 3، موہنجودہڑو 2، بارکھان 5، کوئٹہ 2، رحیم یار خان 7، اسلام آباد (ایئرپورٹ 4، سید پور، بوکرا ایک)، مظفر آباد (ائیرپورٹ 3، سٹی2) اور گڑھی دوپٹہ میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی3، اسکردو اور بابوسر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp