’کل ہو نا ہو‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی اداکاری والی فلم کو اس کی دلکش کہانی اور پرفارمنس کی وجہ سے بے حد پذیرائی ملی۔
حال ہی میں بالی وڈ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ پریتی زنٹا کی بجائے اصل میں سیف علی خان کی زوجہ کرینہ کپور خان کو (جو اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری میں نئی تھیں) ’کل ہو نہ ہو‘ میں نینا کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے تھے لیکن مالی وجوہات کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو سکا تھا۔
ہدایت کار کرن جوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ کپور فلم کا معاوضہ شاہ رخ خان کے برابر (20 ) کروڑ روپے مانگ رہی تھیں اس لیے انہوں نے پریتی زنٹا کو اس پروجیکٹ کے لیے سائن کر لیا، پریتی زنٹا نے سنہ 2004 میں بہترین اداکارہ اور مونولوگ آف دی ایئر کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔
View this post on Instagram
کرن جوہر نے اپنی کتاب میں کرینہ کپور کے ساتھ اپنے جھگڑے کے بارے میں لکھا ہے کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کے تعلقات بدل گئے تھے، ان کے والد بیمار تھے جن کے علاج کے لیے نیویارک جانا پڑا۔
کرن جوہر لکھتے ہیں کہ ‘یہ وہ وقت تھا جب کرینہ کپور نے مجھے بلایا، یہ اگست تھا،ہم نے 9 ماہ سے بات نہیں کی تھی، اس نے اس نے فون کیا اور کہا کہ میں نے یش انکل کے بارے میں سنا ہے۔‘
‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کرینہ کپور فون پر واقعی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ ‘میں تم سے پیار کرتی ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ میں نے رابطہ نہیں کیا، فکر نہ کرو۔‘