لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف ایٹ کچہری پیش کر دیا گیا

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس نے امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر نے امجد شعیب کے خلاف مقدمے کا متن عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

پراسیکوٹر محمد عدنان نے عدالت کو بتایا کہ امجد شعیب بطور مہمان ٹی وی ٹالک شو میں شریک تھے، امجد شعیب نے اپنے بیان سے حکومت کے خلاف نفرت پھیلائی،امجد شعیب نے حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔

پراسیکوٹر نے بتایا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں، مزید اکسایا گیا۔

پولیس نے امجد شعیب کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ امجد شعیب نے کوئی جرم کیا بھی ہے یا نہیں، مجسٹریٹ کو لگتا ہے کہ ملزم نے کوئی جرم نہیں کیا تو ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

وکیل ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ امجد شعیب نے ایک مخصوص صورتحال کے حوالے سے صرف مثال دی، امجد شعیب نے آج تک ایسی بات نہیں کی جس سے ملک کو نقصان پہنچے، امجد شعیب کے خلاف مقدمہ صرف سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، ۔

وکیل نے کہا کہ امجد شعیب کی عمر تقریباً 80 سال ہے، انہوں نے صرف مثبت تنقید کی، امجد شعیب کو کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے، ایک گھنٹے کے اندر مقدمہ درج کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا، امجد شعیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے۔

انہیں  ایف ایٹ کچہری پیش کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ