ن لیگ نے انتخابی ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ن لیگ کے ترجمان کے مطابق امیدوار ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستیں اب 20 نومبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تھا توسیع اسموگ، جزوی لاک ڈاؤن اور بینک تعطیلات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ درخواستیں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

درخواستوں کے ساتھ بینک ڈرافٹ، آن لائن ٹرانسفر یا بنک ڈیپازٹ کی صورت میں فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ درخواستوں کے ساتھ کوئی نقد رقم کی وصولی نہیں کی جا رہی اور کسی قسم کی نقدی دینے اور وصول کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے پہلے ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی تاریخ 10 نومبر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے