برسات کے بعد اسموگ کا خاتمہ، پنجاب بھر میں عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برسات کے تازہ سلسلے کے بعد پنجاب بھر میں اسموگ کا خاتمہ ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے نتیجے میں عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہوا کے معیار میں بہتری کا اندازہ لگانے اور ماہرین اور محکمہ ماحولیات پنجاب سے مشاورت کے بعد ہم نے لاک ڈاؤن اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب  کے مطابق کل بازار کھلیں گے، اور ریستوران شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ اسموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں کل صبح سے اٹھا لی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب بالخصوص صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ کئی روز سے بدترین اسموگ کی لپیٹ میں تھا جس کی وجہ کئی بار وہ موقع جب لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست شمار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp