10، 11 اور12 نومبر کو لاہوریوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی کیوں؟

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر لاہور اور نواحی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’اسموگ کے حوالے سے اگلے 3، 4دن اہم ہیں، کل یوم اقبال پر اتنی سختی نہیں کریں گے، لیکن جمعہ، ہفتہ اور اتوار (10،11 اور 12 نومبر ) کو لاہور میں لوگوں کو  گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 10،11 اور 12 نومبر کو لاہور میں اسموگ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

نگراں وزیراعلی نے لاہور کے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 3دن تک گھروں میں رہیں۔ اگر کہیں جانا بھی ہے تو کل جا کر واپس آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گی اتنا ہی ماحول بہتر ہو گا۔

خانقاہ ڈوگراں اور صفدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

دوسری جانب کمشنر دوسری جانب لاہور کے نواحی علاقے خانقاہ ڈوگراں اور صفدرآباد کو بھی اسموگ زدہ قرار دیا گیا ہے، کمشنر صفدر آباد  ایوشہ ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایوشہ ظفر کے مطابق خانقاہ ڈوگراں اور صفدر آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp