ٹی آر ٹی ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول، خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار  کی فلم ’نائٹ‘ کے نام

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول میں ٹی آر ٹی کا خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا۔

استنبول میں ہونے والے فلم فیسٹیول کا انعقاد عالمی انسانی مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے کیا گیا، جو فلم سازوں کو ان کے منفرد نقطہِ نظر سے انسانی ہمدردی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک ضروری پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول استنبول میں 5 سال سے ٹی آر ٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران شرکا نے جنگ، تنازعات، خواتین کے حقوق، موسمیاتی بحران سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

فیسٹیول کا مقصد فلم پروڈیوسروں اور صنعت کے پیشہ ور افراد سے رابطہ قائم کرنا ہے۔ فیسٹیول میں دیگر موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جن میں ہجرت کے بحران، ماحولیاتی آلودگی، بھوک، قحط، بے گھری اور غربت شامل ہیں اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیسٹیول میں ٹی آر ٹی کا خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا۔

اس موقع پر ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد زاہد سوبکی اور ترکیہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز فرحتین التون نے فیسٹیول کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں جیتنے والی فلموں کو ایوارڈز دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی کے جنرل ڈائریکٹر نے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیسٹیول ٹی آر ٹی کے ’انسانی مرکز‘ کے نقطہِ نظر کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ کے لوگوں کے خلاف وسیع پیمانے پر قتل عام کر رہا ہے، وہ بلا تفریق مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے، شیر خوار بچوں، عورتوں اور بیماروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

احمد صالح

انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر رجب طیب اردوان عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑے ہیں اور انصاف کے لیے پکار رہے ہیں، امن کے لیے کوشش کرنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع کے استعمال کے ساتھ اپنے اٹل موقف کے ذریعے وہ انسانیت کا وقار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp