کرکٹ ٹیم کی واپسی: کون سا کھلاڑی کب اور کہاں اترے گا؟

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹرز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کولکتہ سے 2 مختلف پروازوں سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ فاسٹ بولر حسن علی اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو وطن لوٹیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے 11 ارکان کا پہلا گروپ آج 12 نومبر صبح 8 بجکر 55 منٹ پر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 571 کے ذریعے کولکتہ سے روانہ ہوا۔

دیگر کھلاڑی اور بورڈ آفیشلز بھی آج 12 نومبر کو رات 8 بج کر 20 منٹ پر ایمریٹس کی پرواز ای کے 573 کے ذریعے کولکتہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی 13 نومبر کو سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی 3 روز دبئی قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 5 میں شکست اور 4 میں کامیابی ملی۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!