انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں شیڈول مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
افریقی سرزمین پر طویل عرصے بعد کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کی واپسی ہو رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ونڈہوک میں 3 ٹیموں پر مشتمل سپر سیریز سے ہوگا، جس میں گروپ اسٹیج کی آخری ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب، تاریخ کا بھی اعلان
بقیہ 12 ٹیموں کو 6 ، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں۔
گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی مدمقابل ہوں گے۔
اہم مقابلے اور روایتی حریفوں کا ٹاکرا
گروپ اسٹیج کا آغاز 7 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں 2023 کے فائنل کی طرز پر دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے ہوگا۔
شریک میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے بالترتیب 9 اور 11 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا جبکہ زمبابوے بولاوایو میں افغانستان کے مدمقابل ہوگا۔
شائقین کی نظریں 10 اکتوبر پر مرکوز ہوں گی جب جوہانسبرگ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ کا آخری میچ 13 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ وکٹوریہ فالز کے نئے گراؤنڈ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔
کوالیفکیشن اور سپر 7 فارمیٹ
ٹورنامنٹ کی 14 ٹیموں میں سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے میزبان ہونے کی حیثیت سے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، جبکہ 30 ستمبر 2026 کی کٹ آف تاریخ تک آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ کی بہترین 8 ٹیمیں بھی براہ راست جگہ بنائیں گی۔ بقیہ 4 نشستوں کا فیصلہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔
ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں اور دونوں گروپس میں سے بہتر چوتھے نمبر والی ٹیم سپر 7 مرحلے میں داخل ہوں گی۔ اس مرحلے میں گروپ اسٹیج کے کوئی پوائنٹس آگے نہیں جائیں گے اور ہر ٹیم 25 اکتوبر سے 14 نومبر تک مزید 6 میچ کھیلے گی۔
شائقین کی سہولت کے لیے ٹیموں کو پہلے سے سپر 7 پوزیشنز الاٹ کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے سفر اور ٹکٹس کی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔
پری سیڈڈ الاٹمنٹس کچھ یوں ہیں، اے 1 (بھارت)، اے 2 (آسٹریلیا)، اے 3 (پاکستان)، اے بی 4 (انگلینڈ)، بی 1 (نیوزی لینڈ)، بی 2 (جنوبی افریقہ)، بی 3 (سری لنکا)۔ اگر کوئی غیر سیڈڈ ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس سیڈڈ ٹیم کی جگہ لے گی جسے اس نے باہر کیا ہوگا۔
سیمی فائنلز، فائنل اور وینیوز
سپر 7 مرحلے کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 18’ نومبر کو شوانے میں ہوگا۔
فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تمام ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹکر کا مقابلہ پھر ہوگا، ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کرنے کا امکان
ٹورنامنٹ مجموعی طور پر 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں سپر سیریز اور گروپ اسٹیج کے میچز ہوں گے۔
زمبابوے میں ہرارے، بولاوایو اور وکٹوریہ فالز، جبکہ جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن، پارل، جوہانسبرگ، شوانے، بلوم فونٹین، ڈربن، کوگومپو سٹی اور گقیبرہا میزبان ہوں گے۔
آئی سی سی چیئرمین کا بیان
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شیڈول کا اعلان اور ٹکٹ بیلٹ کا آغاز اس عظیم ٹورنامنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کرکٹ کے شاندار میزبان ثابت ہوں گے اور ہم دنیا بھر کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔
آئی سی سی نے دنیا بھر کے شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ کھول دیا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت 9.62 امریکی ڈالر (آر 158) سے لے کر اعلیٰ ترین میچز کے لیے 31.31 امریکی ڈالر (آر 514) تک مقرر کی گئی ہے۔ فیملی بنڈلز، طلباء، اور کمیونٹی گروپس کے لیے خصوصی رعایتیں بھی دی گئی ہیں۔
سپر سیریز
دن اور تاریخ |
مقابلہ |
مقام |
ہفتہ، 2 اکتوبر 2027 |
کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 3 |
ونڈہوک |
پیر، 4 اکتوبر 2027 |
کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 2 |
ونڈہوک |
بدھ، 6 اکتوبر 2027 |
کیو ایف 2 بمقابلہ کیو ایف 3 |
ونڈہوک |
گروپ اسٹیج
| دن اور تاریخ | مقابلہ | مقام |
جمعرات، 7 اکتوبر 2027 |
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا |
کیپ ٹاؤن |
جمعہ، 8 اکتوبر 2027 |
پاکستان بمقابلہ افغانستان |
شوانے |
جمعہ، 8 اکتوبر 2027 |
انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش |
ونڈہوک |
ہفتہ، 9 اکتوبر 2027 |
زمبابوے بمقابلہ کوالیفائر اے |
بولاوایو |
ہفتہ، 9 اکتوبر 2027 |
جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ |
کیپ ٹاؤن |
اتوار، 10 اکتوبر 2027 |
بھارت بمقابلہ پاکستان |
جوہانسبرگ |
اتوار، 10 اکتوبر 2027 |
سری لنکا بمقابلہ کوالیفائر بی |
ونڈہوک |
پیر، 11 اکتوبر 2027 |
زمبابوے بمقابلہ افغانستان |
بولاوایو |
منگل، 12 اکتوبر 2027 |
آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر اے |
پارل |
منگل، 12 اکتوبر 2027 |
نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش |
کوگومپو سٹی |
بدھ، 13 اکتوبر 2027 |
انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا |
ونڈہوک |
بدھ، 13 اکتوبر 2027 |
جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر بی |
پارل |
جمعرات، 14 اکتوبر 2027 |
بھارت بمقابلہ افغانستان |
شوانے |
جمعہ، 15 اکتوبر 2027 |
پاکستان بمقابلہ کوالیفائر اے |
بلوم فونٹین |
جمعہ، 15 اکتوبر 2027 |
زمبابوے بمقابلہ آسٹریلیا |
ہرارے |
ہفتہ، 16 اکتوبر 2027 |
سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش |
ڈربن |
ہفتہ، 16 اکتوبر 2027 |
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ |
گقیبرہا |
اتوار، 17 اکتوبر 2027 |
بھارت بمقابلہ کوالیفائر اے |
بلوم فونٹین |
اتوار، 17 اکتوبر 2027 |
نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر بی |
ہرارے |
پیر، 18 اکتوبر 2027 |
آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان |
کوگومپو سٹی |
منگل، 19 اکتوبر 2027 |
زمبابوے بمقابلہ پاکستان |
ہرارے |
منگل، 19 اکتوبر 2027 |
جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش |
ڈربن |
بدھ، 20 اکتوبر 2027 |
نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا |
جوہانسبرگ |
بدھ، 20 اکتوبر 2027 |
انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر بی |
ہرارے |
جمعرات، 21 اکتوبر 2027 |
افغانستان بمقابلہ کوالیفائر اے |
کوگومپو سٹی |
جمعہ، 22 اکتوبر 2027 |
آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان |
پارل |
جمعہ، 22 اکتوبر 2027 |
جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا |
جوہانسبرگ |
ہفتہ، 23 اکتوبر 2027 |
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ |
گقیبرہا |
ہفتہ، 23 اکتوبر 2027 |
بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر بی |
شوانے |
اتوار، 24 اکتوبر 2027 |
زمبابوے بمقابلہ بھارت |
وکٹوریہ فالز |
سپر 7 مرحلہ
دن اور تاریخ |
مقابلہ |
مقام |
پیر، 25 اکتوبر 2027 |
اے 2 بمقابلہ بی 3 |
جوہانسبرگ |
منگل، 26 اکتوبر 2027 |
بی 1 بمقابلہ اے 3 |
گقیبرہا |
بدھ، 27 اکتوبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ اے بی 4 |
شوانے |
جمعرات، 28 اکتوبر 2027 |
اے 1 بمقابلہ اے 2 |
وکٹوریہ فالز |
جمعہ، 29 اکتوبر 2027 |
بی 1 بمقابلہ بی 3 |
کوگومپو سٹی |
ہفتہ، 30 اکتوبر 2027 |
اے 3 بمقابلہ اے بی 4 |
وکٹوریہ فالز |
اتوار، 31 اکتوبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ اے 1 |
جوہانسبرگ |
پیر، 1 نومبر 2027 |
اے 2 بمقابلہ بی 1 |
وکٹوریہ فالز |
منگل، 2 نومبر 2027 |
بی 3 بمقابلہ اے بی 4 |
کیپ ٹاؤن |
بدھ، 3 نومبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ اے 3 |
ڈربن |
جمعرات، 4 نومبر 2027 |
اے 1 بمقابلہ بی 1 |
پارل |
جمعہ، 5 نومبر 2027 |
اے 2 بمقابلہ اے بی 4 |
ڈربن |
ہفتہ، 6 نومبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ بی 3 |
بلوم فونٹین |
اتوار، 7 نومبر 2027 |
اے 1 بمقابلہ اے 3 |
کیپ ٹاؤن |
پیر، 8 نومبر 2027 |
بی 1 بمقابلہ اے بی 4 |
ڈربن |
منگل، 9 نومبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ اے 2 |
گقیبرہا |
بدھ، 10 نومبر 2027 |
اے 3 بمقابلہ بی 3 |
بلوم فونٹین |
جمعرات، 11 نومبر 2027 |
اے 1 بمقابلہ اے بی 4 |
گقیبرہا |
جمعہ، 12 نومبر 2027 |
بی 2 بمقابلہ بی 1 |
کیپ ٹاؤن |
ہفتہ، 13 نومبر 2027 |
اے 2 بمقابلہ اے 3 |
بلوم فونٹین |
اتوار، 14 نومبر 2027 |
اے 1 بمقابلہ بی 3 |
ڈربن |
سیمی فائنلز اور فائنل
دن اور تاریخ |
مرحلہ / مقابلہ |
مقام |
بدھ، 17 نومبر 2027 |
پہلا سیمی فائنل |
کیپ ٹاؤن |
جمعرات، 18 نومبر 2027 |
دوسرا سیمی فائنل |
شوانے |
اتوار، 21 نومبر 2027 |
فائنل |
جوہانسبرگ |













