ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کے حملے میں گیس ڈریلنگ کمپنی کا ایک اہلکار جاں بحق، 12 زخمی

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے ذیلی ڈویژن درازندہ میں دہشتگردوں کے حملے میں گیس ڈریلنگ کمپنی کا ایک اہلکار جاں بحق 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو1122 کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے ذیلی ڈویژن درازندہ میں گیس ڈریلنگ کمپنی (پرائیویٹ) کی کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے می ایک اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو درازندہ ٹاپ ڈی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمی افراد کو درازندہ سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے اہلکاروں پر ایک ہفتے میں یہ دوسرا حملہ ہے، 7 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشتگروں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟