پشاور: دلہے کے قتل میں ملوث دلہن آشنا سمیت گرفتار

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے نئی نویلی دلہن کو شادی کے روز اپنے ہی دلہا کو قتل کرنے کے الزام میں جبکہ اس کے آشنا کو بھی قتل کے اس مقدمہ میں مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اندھے قتل کا واقعہ گزشتہ اتوار کو تھانہ فقیر آباد کی حدود میں چارسدہ روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں بارات کے دوران فائرنگ کرکے دلہے عدنان کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ساتھ بیٹھی دلہن کو چوٹ بھی نہیں آئی تھی۔

پولیس کے مطابق عدنان انڈسٹریل اسٹیٹ کا رہائشی تھا اور اس کے قتل کی منصوبہ بندی کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے ساتھ بیٹھی اس کی دلہن نے کی تھی۔

آشنا کے ساتھ مل کر دلہے کا قتل

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے دعوٰی کیا کہ پولیس 48گھنٹوں کے اندر اندر قاتلوں تک پہنچ گئی ہے۔ منصوبے کی ماسٹر مائنڈ دلہن اور اس کے آشنا کا بھی سراغ لگا کر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پرعلاقے کی جیو ٹیگنگ، جیو فینسنگ کیساتھ ساتھ مسلسل استعمال ہونے والے موبائل فونز نمبرز کے ڈیٹا کو جامع تفتیش میں شامل کیا اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا۔

جس کے بعد ملزم جلال ولد فضل مولا مسلم آباد چارسدہ کا رہائشی اور ملزمہ دلہن، جس کا نام نہیں بتایا گیا، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم اور دلہن شادی کرنا چاہتے تھے

ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ملزم کا دلہن کے ساتھ کئی عرصہ سے تعلق تھا اور دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے ان کی شادی کے خلاف تھے یہی وجہ تھی کہ لڑکی کی شادی دوسری جگہ طے کردی گئی۔

’جس پر دونوں ملزمان خوش نہیں تھے اور ان کی مسلسل کوششوں کے باوجود جب کسی نے ان کی شادی کی بات نہیں مانی تو دونوں نے مل کر دلہے کو ہی راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا۔‘

کاشف عباسی نے مزید بتایا کہ ملزمہ دلہن نے ملزم کی مکمل مدد کرتے ہوئے تمام معلومات شیئر کیں اور مختلف نمبرز سے مقتول کی لوکیشن کے بارے میں بتایا۔ رخصتی کے وقت جب دلہن اوردلہا گاڑی میں بیٹھ چکے تھے تو ملزم جلال نے مبینہ طور پردلہے عدنان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عدنان شدید زخمی ہو گیا اوراسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے پولیس کو ابتدائی بیان میں مذکورہ قتل کی بابت اپنی تمام منصوبہ بندی کے بارے میں بتا دیا ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے